اسرائیلی خونریزی روکنا ہوگی، فلسطین و کشمیر میں قتل عام، ہر روز ’’نئی جہنم‘‘ کو جنم دیتا ہے، دنیا خاموش تماشائی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں قتل و غارت گری اور ناجائز قبضہ ہر روز ایک’’ نئی جہنم‘‘ کو جنم دیتا ہے‘ فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘عالمی برادری کو اسرائیل کی خونریزی فوری روکنا ہوگی ‘ہمیں1967ءسے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار ریاست فلسطین کی جستجو کرنی چاہئے جس کا مستقل دارالحکومت القدس الشریف ہو اور ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے فلسطین کو فوری طور پر اقوام متحدہ کا مکمل رکن بھی تسلیم کیا جانا چاہئے‘خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019ءکے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینا ہو گا ، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا‘غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اور قتل عام سمیت دنیا کے نظام کو درپیش سنگین چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ہمیں نئے ورلڈ آرڈر گونج سنائی دے رہی ہے‘افغانستان میں موجود داعش،القاعدہ اور فتنہ الخوارج امن کے لیے خطرہ ہیں‘ انسداد دہشت گردی کے عالمی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے‘دہشت گردی‘موسم...